22 مئی، 2016، 12:50 AM

بنگلہ دیش میں طوفان کے باعث 20 افراد ہلاک

 بنگلہ دیش میں طوفان کے باعث 20 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں روآنو نامی طوفان نے تباہی مچادی جس کے باعث اب تک 20 افراد ہلاک جب کہ متعدد سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں روآنو نامی طوفان نے تباہی مچادی جس کے باعث اب تک 20 افراد ہلاک جب کہ متعدد سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی بنگلہ دیش میں روآنو نامی طوفان نے شدید تباہی مچادی اور طوفان کے باعث ہونے والی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ طوفان کی وجہ سے جنوبی اضلاع میں متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں جس سے علاقے میں مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوچکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور 5 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا ہے جب کہ متعدد افراد کے سیلاب میں بہہ جانے کی اطلاعت ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

News ID 1864186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha